ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلورو میں’’بزم فانوس اردو‘‘ کا ماہانہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

بنگلورو میں’’بزم فانوس اردو‘‘ کا ماہانہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

Mon, 05 Nov 2018 17:25:38    S.O. News Service

بیدر۔5؍نومبر(ایس او نیوز؍ محمدامین نوازبیدر) مدنی خانقاہ،شیواجی نگر بنگلور میں بزیر صدارت معروف شاعر امجد بنارسی بزم فانوس اردو کا ماہانہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔انور عزیر انور کی تلاوت قرآن پاک سے مشاعرے کی شروعات ہوئی،نیاز الدین نیاز نے حمد پیش کی اور سید عرفان اللہ قادری نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔خطبہ استقبالیہ کے بعد مندر جہ ذیل شعرائے کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا انور عزیر انور،ریاض احمد خمار،عشرت کولاری،مخمور بنگلوری،اسجد بنارسی،الف احمد برق،ابرار احمد ابرار،شمیم راز،ازل صدیقی،نیاز الدین نیاز، رفعت آصفی،نذیر نصرت،تاج اشرفی،شیخ حبیب،طیب عزیزی،اکرم اللہ بیگ اکرم،عبدالسبحان عابد،افسر پاشاہ افسر،سردار دانش۔بطور مہمانانِ خصوصی فیاض قریشی،عشرت کولاری اور ایوب پاشاہ نے اس مشاعرے میں شرکت کی۔منیر احمد جامی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔عرفان اللہ قادری نے شکریہ ادا کیا۔بزم فانوس اردوکا اگلا مشاعرہ طرحی نعتیہ مشاعرہ ہوگا۔مصرعہ طرح ’’روشن کلام پاک سا چہرہ نبیؐ کا ہے۔ قافیہ...چہرہ ردیف...نبی ؐ کا ہے۔


Share: